نریندر مودی کی برطانیہ آمد پر شدید احتجاج کریں گے،الطاف شاہد

نریندر مودی کی برطانیہ آمد پر شدید احتجاج کریں گے،الطاف شاہد

لاہور(جنرل رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ برطانیہ میں انتہاپسندنریندرمودی کی آمدپرشدیداحتجاج اورہر چوک میں اس کامحاسبہ کریں گے۔نریندر مودی کی شخصیت اورسیاست قابل نفرت ہے۔ برطانیہ میں مقیم بھارت کے سردار بھی مودی سرکارکیخلاف سراپااحتجاج ہیں۔دنیا کاہرباضمیر اوردردمندانسان کشمیریوں اور فلسطینیوں کاہمدرد ہے۔ 18اپریل کوبرطانوی پارلیمنٹ کے باہر''دریندرمودی ''کیخلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔پاک سرزمین پارٹی برطانیہ اوریورپ کے زیراہتمام اوورسیزپاکستانیوں اورکشمیریوں کی بڑی تعداد مظاہرے میں شریک ہوگی۔مظاہرین کے ہاتھوں میں پوسٹرز اوربینرز ہوں گے،مغلوب ومعتوب کشمیریوں سے اظہاریکجہتی ہمارافرض اورہم پرقرض ہے ۔اس سلسلہ میں مختلف انتظامی کمیٹیاں بنادی گئی ہیں ،مرکزی کمیٹی کے کنوینر چودھری محمدالطاف شاہدخود ہوں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مختلف انتظامی کمیٹیوں کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔چودھری محمدالطاف شاہدنے مزید کہا کہ بیگناہوں کے قاتل درندے خواہ ان کاتعلق کسی بھی ریاست سے ہو،وہ دھرتی کابوجھ ہیں ۔نریندرمودی کے پاس اقتدارہے مگرکردار نہیں ،موصوف نے بھارت اورجموں وکشمیر کومسلمانوں کیلئے مقتل گاہ بنادیا

الطاف شاہد

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...