ملک کے اگلے وزیر اعظم میاں نوازشریف ہوں گے،اصغر مجید

ملک کے اگلے وزیر اعظم میاں نوازشریف ہوں گے،اصغر مجید

کاہنہ(نامہ نگار)مسلم لیگ ن پی پی 170 کے امیدوار اصغر مجید (گجومتہ) نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے اگلے وزیراعظم میاں شہبازشریف ہونگے،میاں شہبازشریف نے دن رات خدمت کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں ۔ کھلاڑیوں اورمداریوں کی بدقسمتی ہے کہ سازشوں نے عوام کو پاکستان مسلم لیگ ن کے مزیدقریب کردیا ہے۔پاکستان کامستقبل اب صرف جمہوریت ہے ۔ چوردروازے سے اقتدارتک پہنچنے کی کوشش کرنے والوں کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا عوام اچھی طرح جان چکے ہیں کہ ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی صرف جمہوری نظام کے تسلسل میں ہے ۔ووٹ کاتقدس دراصل عوام کاتقدس ہے جب تک عوام کی رائے کوعزت نہیں دی جاتی ہماری جدوجہدجاری رہے گی

اصغر مجید

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...