امریکہ کا شام پر حملہ داعش اور اسرائیل کے مفادات کا تحفظ ہے،قاضی نیازحسین

امریکہ کا شام پر حملہ داعش اور اسرائیل کے مفادات کا تحفظ ہے،قاضی نیازحسین

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ امریکہ کا شام پر حملہ داعش کے دہشت گردوں اور اسرائیل کے مفادات کا تحفظ ہے۔ عالمی برادری کو امریکی جرائم پر خاموش نہیں رہنا چاہئے۔ اقوام متحدہ سے امریکی مذمت میں قرارداد کا مسترد ہونے کا مطلب ہے جنگل کا قانون ۔ امریکہ کو اب تک روہنگیا میں قتل کئے جانے والے مسلمان، کشمیر میں بھارتی فوج کی درندگی اورغاصب اسرائیلی افواج کی فلسطینی مسلمانوں پر روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے مظالم یاد کیوں نہیں رہتے؟ اس لئے کہ وہ مسلمان ہیں؟

مزید : میٹروپولیٹن 1