جج کے گھر پر دو مرتبہ فائرنگ لمحہ فکریہ ہے،نصیر احمد،عبدالکریم میو

جج کے گھر پر دو مرتبہ فائرنگ لمحہ فکریہ ہے،نصیر احمد،عبدالکریم میو

لاہور( نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہو رکے رہنما نصیر احمد، عبدالکریم میو، غلام حسین کھوکھر، حمزہ شکو، شیخ فضل الحق ، حمزہ شیخ، خرم گجر، اختر شاہ ، عثمان الحق قریشی نے اپنے مشترکہ بیان میں جسٹس اعجاز الحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس اعجاز الحسن کے گھر پر فائرنگ سپریم کورٹ پر حملہ کے مترادف ہے شہر کے مشہور اور ہائی سیکورٹی کے علاقہ میں چند گھنٹوں میں 2 مرتبہ فائرنگ لمحہ فکریہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی قومی سلامتی اور عدلیہ کے اداروں کے ساتھ ہے اور کسی کو بھی انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے اور اداروں پر دباؤ ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق سے لیکر دانیال عزیز ، طلال چوہدری، مریم اورنگزیب اور دیگر رہنماء سر عام اداروں کی تضحیک کر رہے ہیں اور اداروں کو سبق سکھانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔، لہذا واقعات کی تحقیقات اور دیگر ججز کو فوج کی سیکورٹی فراہم کی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...