سپریم کورٹ کے جج کے گھر پر فائرنگ عدلیہ کے خلاف سازش ہے،اشرف جلالی

سپریم کورٹ کے جج کے گھر پر فائرنگ عدلیہ کے خلاف سازش ہے،اشرف جلالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺکے قائدین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی ،میاں ولید احمد شرقپوری ،پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی ،پیر سید خرم ریاض شاہ رضوی،مفتی محمد عابد جلالی ،پیر سید محمد اقبال شاہ ،پیر سید محمد ظفر علی شاہ بنوری ،علامہ غلام مرتضی نورانی ، میاں محمد تنویر احمد کوٹلوی ،پیر محمد اقبال ربانی ،صاحبزادہ محمد امین اللہ سیالوی ،ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی ،علامہ محمد عبد الرشید اویسی ،مفتی محمد عبد العلیم جلالی اور صاحبزادہ سردار احمد رضا فاروقی نے سپریم کورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ اپنی مرضی کے فیصلے کروانے کے لئے عدلیہ کو ہراساں کرنا بہت بڑی دہشتگردی ہے ایسے اوچھے ہتھکنڈے وہی لوگ استعمال کرتے ہیں جو چور ہیں اور احتساب سے بچنا چاہتے ہیں ۔عدلیہ کودباؤ میں لانا ملک میں جنگل کا قانون لانے کے مترادف ہے ،سپریم کورٹ کے جج کے گھر پر فائرنگ عدلیہ کے خلاف گہری سازش ہے ۔پاکستان کے مقتدر اداروں کے خلاف گالی اور گولی کی زبان بولنے والے ملکی سا لمیت پر حملہ آور ہیں ۔انہوں نے افغان فوج کے کرم ایجنسی میں بزدلانہ حملہ کرنے اور دوفوجی جوانوں کو شہید کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ہم پاک فوج کے شہید جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اورپاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے نوجوان اپنا لہو چھڑک چھڑک کر اندرون ملک اور سرحدوں پر لگی آگ کو بجھا رہے ہیں پاک فوج کے خلاف بولنے والے پشتونوں کے خیر خواہ نہیں ملکی دشمنوں کے ایجنٹ ہیں ۔