جج کے گھر پر فائرنگ ملکی سلامتی پر حملہ ہے، اسد ریاض بلوچ

جج کے گھر پر فائرنگ ملکی سلامتی پر حملہ ہے، اسد ریاض بلوچ

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ق) چنیوٹ کے صدر سردار اسد ریاض بلوچ نے لاہور میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس اعجاز الحسن کے گھر پر فائرنگ عدل وانصاف کے عمل کو سبوتاز کرنے کی کوشش ہے اور یہ ملک کی سلامتی پر حملہ ہے۔کچھ لوگ پاکستان کے عوام کی سالمیت کے درپے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اخباری بیان میں کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جج کا کام عدل وانصاف کی فراہمی ہے اس کیخلاف محاذ آرائی نہیں کرنی چاہیے۔ ذمہ داروں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ق) دوسرے لیگی دھڑوں کو ساتھ ملا کر انتخاب لڑے گی اور بھاری کامیابی حاصل کرے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...