جج کے گھر فائرنگ کی شفافتحقیقات کرائی جائیں،نسیم زہرا

جج کے گھر فائرنگ کی شفافتحقیقات کرائی جائیں،نسیم زہرا

لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی نائب صدر اور ممبر کنٹونمنٹ بورڈ نسیم زہراء نے کہا ہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ معزز جج عوام کو انصاف فراہم کررہے ہیں ، عدلیہ دیانتداری سے اپنے فرائض انجام دیتی ہے ، ہمیں عدلیہ کا احترام کرنا چاہیے لیکن یہاں تو انصاف فراہم کرنے والوں کے لئے مشکلات پیدا کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس واقعہ کی شفاف انکوائری کروائی جائے اور ملزمان کو کٹہرے میں لایا جائے پورے ملک کے وکلا عدلیہ کے ساتھ ہیں ، ہم معزز ججوں کا خود تحفظ کریں گے ، فائرنگ کا یہ واقعہ معمولی نہیں ہے اسے سنجیدہ لیا جائے اوار پس پردہ عناصر کو بے نقاب کیا جائے۔

نسیم زہراء

مزید : میٹروپولیٹن 1