مسلم لیگ(ن) نے ملک کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا،رمضان بیگ

مسلم لیگ(ن) نے ملک کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا،رمضان بیگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے وائس چیئرمین کے ٹکٹ ہولڈر مرزا رمضان بیگ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے ملک کو تباہی اور بر بادی کے سواکچھ نہیں دیا اور اب یہ نگران حکومت کے معاملے پر بھی پیپلزپارٹی والوں سے مک مکاؤ کر کے اپنی مر ضی کی حکومت لانا چاہتے ہیں مگر ہم انکے ایسے کسی منصوبے کو بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے کیوں کہ ایک شفاف اور آزاد خود مختارنگران حکومت ہی ملک میں شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران دو سالوں سے دعوے کر رہے ہیں کہ ملک سے بجلی کی لوڈشیڈ نگ ختم کر دی ہے مگر آج بھی ہونیوالی بدترین لوڈشیڈ نگ حکمرانوں کے تمام دعوؤں کا پول کھول کر انکو قوم کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔
رمضان بیگ