مسلم لیگ(ن) ٹریڈرز ونگ ہر مشکل میں پارٹی کے ساتھ ہے،ملک نعیم

مسلم لیگ(ن) ٹریڈرز ونگ ہر مشکل میں پارٹی کے ساتھ ہے،ملک نعیم

لاہور(جنرل رپورٹر)صدر الخدمت گروپ ونائب صدر مسلم لیگ( ن )ٹریڈرزونگ حاجی ملک محمد نعیم کی زیر صدارت بازار صداکاراں شاہ عالم مارکیٹ کے تاجروں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اجلاس میں مارکیٹ میں مسائل اور ان کے حل کیلئے مختلف تجاویز زیر غور لائی گئیں ۔اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے حاجی ملک محمد نعیم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کی اعلیٰ قیادت مشیر وزیراعلیٰ پنجاب محمد علی میاں ، سرپرست اعلیٰ انجم محمود بٹ ، صدر عرفان اقبال شیخ ، چیئرمین بابر محمود ، جنرل سیکرٹری پنجاب زبیراحمد انصاری ، جنرل سیکرٹری لاہور شاہد نذیر سینئر نائب صدر ملک امانت علی کی قیادت میں مسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ لاہور بھر کی تاجروں کی نمائندہ جماعت بن چکی ہے انشااللہ مسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ اپنے تاجر قائد ین کی قیادت میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور مسلم لیگ ن کے ساتھ ہر مشکل وقت میں وفا کا رشتہ نبھائے گا اور عام انتخابات 2018 میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کیلئے کلیدی کردار اداکرے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...