پی ٹی آئی رہنماؤں نے جلسے کے انتظامات کیلئے مینار پاکستان کا دورہ کیا

پی ٹی آئی رہنماؤں نے جلسے کے انتظامات کیلئے مینار پاکستان کا دورہ کیا

لاہور(نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے 29اپریل کے مینار پاکستان کے جلسے کیلئے عبدالعلیم خان کی زیر قیادت پارٹی رہنماؤں نے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا اور مینار پاکستان کے ایک طرف سٹیج اور پنڈال کی تیاری کیلئے باہم صلاح مشورے کیے ،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ کرنے جا رہی ہے جس کے انتظامات عمران خان کے20اپریل کے دورہ لاہور کے فوراً بعد شروع کر دیے جائیں گے ،انہوں نے کہا کہ 21اپریل سے لاہور شہر کو سجانا شروع کر دیا جائے گا اور لاہور کے ہر کونے میں پی ٹی آئی کی بینرز ، ہورڈنگزاور سٹیمرز ہوں گے ،اسی طرح لاہور شہر میں جگہ جگہ100کے لگ بھگ استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے اور قومی و صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے میں پارٹی رہنماؤں کو ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ کراچی ، کوئٹہ اور پشاور سے خصوصی ٹرینوں کے ذریعے کارکن مینار پاکستان پہنچیں گے جہاں ایک دن قبل 28اپریل کی رات پی ٹی آئی جشن منائے گی ،کلچرل شو ہو گا اور پارٹی کارکنوں کا لہو گرمایا جائے گا عبدالعلیم خان نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ مینار پاکستان کے اطراف کا جائزہ لیا اور جلسے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ،ایم پی اے و مرکزی نائب صدرمحمد شعیب صدیقی ،جمشید اقبال چیمہ ،آجا سم شریف ،اعجاز ڈیال ،حافظ فرحت عباس،خالد گجر اور فرخ جاوید مون بھی موجود تھے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...