ٹاؤن شپ کے بلاکوں میں ٹیوب ویل لگائے جائیں،سرفراز خان

ٹاؤن شپ کے بلاکوں میں ٹیوب ویل لگائے جائیں،سرفراز خان

لاہور(پ ر)ٹاؤن شپ کے سماجی و تاجر رہنما سابق جنرل کونسلر محمد سرفراز خان اور علاقہ کے سینکڑوں شہریوں نے ٹاؤن شپ بلاک نمبر 8-12 اور 15 بی ون میں ٹیوب ویلوں کا کام شروع نہ کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے، محمد سرفراز خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں پانی کے شدید بحران کے باعث مکین عذاب میں مبتلا ہیں اور پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، لیکن واسا حکام کی عدم توجہی نا اہلی اور جان بوجھ کر تاخیری حربوں کے باعث ٹیوب ویل نہیں لگائے جا رہے ۔۔عوام نے چیف سیکرٹری پنجاب سے صورت احوال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

سرفراز خان

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...