نوجوان نسل کو باطل قوتوں کے غلط نظریات سے بچانا ہوگا،زاہد محمود

نوجوان نسل کو باطل قوتوں کے غلط نظریات سے بچانا ہوگا،زاہد محمود

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)نوجوانوں سے پاکستان کا روشن مستقبل وابستہ ہے۔ نوجوان نسل کو باطل قوتوں کے غلط نظریات سے بچانا ہوگا۔ اسلام کے نام پر ابھرنے والے فتنوں کے مقابلے کیلئے نوجوان متحد ہوجائیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز بے دردی کے ساتھ نوجوانوں کو شہید کررہی ہے۔مرکزی علماء کونسل نوجوان نسل کو انتہاپسندی اور دہشت گردی کے ناسور سے بچانے کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔نوجوانوں کو آگے آکر ملکی ترقی میں اپنا کردار اداکریں۔ کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد پرافغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ قابل مذمت ہے۔وقت اور حالات ملک میں مذہبی وسیاسی رواداری کے فروغ کے متقاضی ہیں۔ یہ بات مرکزی علماء کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے لاہور میں علماء ،طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر صدر پنجاب حافظ محمد امجد،مولانا محمد مشتاق لاہوری،حافظ سعید احمد میؤ،مولانا عبد اللہ قاسمی،حافظ مقبول احمد،محمد طلحہ ایڈووکیٹ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ نوجوان نسل کو دہشت گردی کی جنگ کا ایندھن نہیں بننے دیں گے۔ نوجوان نسل کو غربت کے خاتمے اور تعلیم کی افادیت کے حوالے سے خصوصی ٹاسک دے کر ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔ جس سے پاکستان کو دنیا بھر میں ایک باوقار اور خوشحال ملک کے روپ میں پیش کیا جاسکتا ہے اس کیلئے حکومت کو نوجوان دوست پالیساں بنانا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں نوجوانوں کا کردار اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر ایک منظم سازش کے تحت بھارتی فورسزنوجوانوں کواپنے ظلم کا نشانہ بناکر بے دردی سے شہید کررہی ہے ۔عالمی برادری کو بھارتی حکومت پر دباؤ ڈالنا چاہئے اور مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری کرواکر کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار دلوانا چاہئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...