پی ٹی آئی مینار پاکستان تاریخی اجتماع منعقد کرے گی،عثمان حمزہ

پی ٹی آئی مینار پاکستان تاریخی اجتماع منعقد کرے گی،عثمان حمزہ

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے این اے 128کے مرکزی رہنما ملک عثمان حمزہ اعوان نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 29اپریل کو مینارپاکستان پر ایک عظیم الشان جلسہ سے خطاب کریں گے اور اس جلسے میں میرے حلقہ انتخاب کی ایک بڑی تعداد شرکت کر کے اپنے قائد عمران خان پر اظہار اعتماد کرے گی ۔وہ اپنے حلقہ انتخاب میں اس جلسہ کی تیاریوں کے حوالے سے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی روائت کو برقرار رکھتے ہوئے 29اپریل کو مینار پاکستان لاہور میں عمران خان کی قیادت میں ایک تاریخی اجتماع منعقد کرے گی ۔

جس میں لاہور بھر کے کارکنان کی ایک بڑی تعداد اپنے قائد عمران خان کا خطاب سننے کے لئے آئے گی ۔

انہوں نے کہا کہ میرے حلقہ سے عوام کی ایک بڑی تعداد نے عمران خان کے ہر جلسہ میں پہلے بھی ایک بڑی تعداد میں شرکت کی ہے اور اب بھی یہاں کے حلقہ کی عوام کی شرکت دیدنی ہو گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...