میری شادی پر کسی کو تکلیف نہیں ہونی چاہئے:فرح یوسف

میری شادی پر کسی کو تکلیف نہیں ہونی چاہئے:فرح یوسف

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اینکر پرسن اقرارالحسن کی دوسری شادی گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے، اقرارالحسن کی جانب سے ویڈیو پیغام میں وضاحت کے باوجود تنقید کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس پر اینکر کی دوسری بیوی فرح یوسف کو خود میدان میں آکر وضاحت کرنا پڑی ہے۔ خیال رہے کہ اقرارالحسن کی دوسری اہلیہ بھی اینکر ہیں اور نجی ٹی وی پر روڈ شو کرتی ہیں۔سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد فرح یوسف نے ناقدین کو جواب دینے کیلئے ٹوئٹر کا سہارا لیا اور خوب کھری کھری سنادیں۔ فرح یوسف نے کہا ’’یہاں ہر دوسرا شخص تجزیہ کار، تبصرہ نگار ، تاریخ دان، باخبر اور عالم ہے، پہلے خیال تھا اب یقین ہو گیا، مطلب کچھ بھی اور وہ بھی پورے وثوق سے۔ ‘‘ایسے لوگ منہ بند رکھیں تو بہتر ہے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...