فنی کیرئیر کے دوران کبھی کام چوری نہیں کی،سہراب افگن

فنی کیرئیر کے دوران کبھی کام چوری نہیں کی،سہراب افگن

لاہور (فلم رپورٹر) سینئر اداکاراور ڈائریکٹر سہراب افگن نے کہا ہے کہ میں نے اپنے فنی کیرئیر کے دوران کبھی کام چوری نہیں کی بلکہ ہمیشہ کام کو کام سمجھ کر کیا اس وجہ سے آج بھی اپنا ایک نام رکھتاہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میرا فنّی سفر کا میابی سے جاری ہے۔ سہراب افگن نے کہا کہ شوبز ہو یا کوئی اور شعبہ جہاں بھی لوگ ایمانداری سے کام کرتے ہیں وہ کبھی ناکام نہیں ہوتے بلکہ ہمیشہ کا میابی ان کے قدم چومتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے میری ہر خواہش پوری کی ہے اور اب یہ چاہتاہوں کہ پاکستان کو مسائل سے نجات ملے۔میں ان دنوں اپنے نئے پراجیکٹس کی تیاریوں میں مصروف ہوں ۔میں اپنی نئی ویڈیو میں دو نئے چہرے متعارف کرواؤں گا ۔

میں نے ہمیشہ نیو ٹیلنٹ کو پروموٹ کیا ہے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...