یو سی 99 کے مکینوں کا صاف پانی کے حصول کیلئے مظاہرہ

یو سی 99 کے مکینوں کا صاف پانی کے حصول کیلئے مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) چیئرمین پبلک اصلاحی کونسل حامد ناصر کی قیادت میں uc 99 کے مکینوں نے صاف پانی کے حصول کیلئے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گذشتہ 20 سال سے علاقے کے ایم این اے اورایم پی اے نے آج تک نئے پائپ لائن نہیں ڈلوائے جس کی وجہ سے یہاں کے مکین زنگ آلود اور بدبودار پینے کا پانی پی کر گزارہ کر رہے ہیں جس سے متعدد موذی بیماریاں پیدا ہونے کا شدید خطرہ لاحق ہوچکا ہے۔ بوڑھے نوجوان اور بچے ٹی بی جیسی موذی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں اور پینے کے پانی میں گٹروں کا پانی بھی مکس ہو کر ہمارے گھروں میں آرہا ہے اسلئے حامد ناصر کا کہنا تھا کہ جب تک ہمیں صاف پانی فراہم نہیں کیا جاتا ،ہم احتجاج کرتے رہیں گے اور صاف پانی کے حصول تک اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے رہیں گے۔