جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر فائرنگ کی مذ مت کرتیہیں،میاں ایوب
لاہور( نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پرہونے والی فائزنگ کی شدید الفاظ میں مذ مت کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے شرپسند عناصر کو فوری گرفتار کرکے انہیں فوری قرارواقعی سزادینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ واقعہ پنجاب کے حکمرانوں اورپولیس کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے سپریم کورٹ کے جج کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ سے پنجاب حکومت اور پنجاب پولیس کی مایوس کن کارگردگی کھل کر سامنے آگئی ہے ججز کی فول پروف سیکورٹی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم قومی دولت لوٹنے والوں کے عبرت ناک انجام کا انتظار کر رہی ہے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کرپشن اور موجودہ کرپٹ ٹولے سے نجات حاصل کر نی ہو گی کرپشن کینسر سے زیادہ خطر ناک ہے (ن) لیگ نے ہر طرف کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گر م کر رکھا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے عوام کو میدان میں آنا ہوگا حکمران عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں عوام کا مال لوٹنے ، ٹیکس اور اثاثے چھپانے والے قانون اور آئین کے مجرم ہیں۔