جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں،سونیا خا ن

جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں،سونیا خا ن

لاہور(لیڈی رپورٹر) پیپلز پارٹی کی سنیئر خاتون رہنما بیگم شمیم خان نیازی اور جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین لاہور سونیا خا ن نے کہاہے کہ جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر فائزنگ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے پہلے رات کو فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اس کے بعد پھر صبح کو دوبارہ فائزنگ کا ہو جا نا اور وہ بھی وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کے بلکل قریب اس سے ججز کی سیکورٹی پر بہت بڑا سوالیہ نشان اٹھ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ صوبے کی امن وامان کی صورت حال ابتر ہو چکی ہے عوام کی جان ومال محفوظ نہیں ہے۔

جہاں پر معزز ججز محفوظ نہیں وہاں پر عام آدمی کا کیا بنے گا صوبہ پنجاب میں جنگل کا قانون رائج ہے پنجاب میں حکومت نام کی چیز نظر نہیں آرہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں بری طرح سے ناکام ہو چکی ہے اس واقعے میں میں ملوث مجرموں کو کڑی سے کڑی سزا دینی چاہیے اور ان کو قوم کے سامنے بھی لانا چاہئے تاکہ یہ پتہ چل سکے کہ انکے پیچھے کون سی طاقتیں چھپی ہوئی ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4