پوری قوم بہادر اور غیور عدلیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،میاں شکیل

پوری قوم بہادر اور غیور عدلیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،میاں شکیل

لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے راہنماؤں میاں شکیل ایڈووکیٹ اور غلام مصطفی نے کہا ہے کہ پوری قوم بہادر اور غیور عدلیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے عدلیہ اسی طرح سے قومی امنگوں اور آئین و قانون کے مطابق ڈٹ کر فیصلے کرتی رہے گی جس کسی نے بھی عدلیہ کو دبانے کی کوشش کی ہے وہ زیادہ دیر تک بچ نہیں سکے گا ۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ جتنا مرضی اداروں کے خلاف زہر اگل لے اس کو کامیابی نہیں ملے گی باپ بیٹی کا بیا نیہ پوری قوم نے مسترد کردیا ہے اب ضرورت اس امر کی ہے کہ دونوں باپ بیٹیوں کے زہریلے خطاب کو میڈیا پر نشر کرنے پر بھی پابندی لگا دی جائے کیونکہ اس سے نواز شریف کی جانب سے شروع کی گئی ریاستی اداروں کی توہین کا سلسلہ بند ہو جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نواز شریف اور مریم نواز کے مطالبے کی مکمل حمایت کرتی ہے اور امید کرتی ہے باپ بیٹی احتساب عدالت کی کارروائی نشر کرنے کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4