پاکستان کی بقا آزاد عدلیہ کے قیام سے ہے، ڈاکٹر مبشر حسن

پاکستان کی بقا آزاد عدلیہ کے قیام سے ہے، ڈاکٹر مبشر حسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی )سابق وزیرخزانہ ڈاکٹر مبشر حسن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی بقا آزاد عدلیہ کے قیام سے ہے ۔ کل جو فیصلہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف آیا وہ قابل تحسین ہے۔ مستقبل میں پاکستان کے وجود کو قائم رکھنے کے حوالے سے ایسے مزید فیصلے کرنے ہوں گے۔ جب تک عدلیہ موجود ہے ملک کا مستقبل محفوظ ہے۔ انہوں نے کہا مزید لوٹ مار برداشت نہیں کی جائے گی۔ پوری قوم چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار اور ان کی ٹیم کی مشکور ہے۔