’’ لونگ تے الائچی ‘‘میں ماہ نور کا ڈانس آئٹم سپر ہٹ

’’ لونگ تے الائچی ‘‘میں ماہ نور کا ڈانس آئٹم سپر ہٹ
’’ لونگ تے الائچی ‘‘میں ماہ نور کا ڈانس آئٹم سپر ہٹ

الفلاح تھیٹر میں نیا سٹیج ڈرامہ ’’ لونگ تے الائچی‘‘ کامیاب ہوگیا۔ اس ڈرامہ میں فلم،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ،ماڈل اور ہرفارمر ماہ نور کا ڈانس آئٹم سُپر ہٹ ہوگیا گیا ۔اداکارہ و پرفارمر بھارتی فلم ’’لونگ الائچی‘‘کے شہرہ آفاق گیت ’’وے تو لونگ تے میں لاچی‘‘پر پرفارم کررہی ہیں۔سٹیج ڈرامہ کی کاسٹ میں خوشبو،ماہ نور،افتخار ٹھاکر،ظفری خان،سخاوت ناز،ساجن عباس،پری،ندیم چٹا،عابد چارلی،علی ناز اور طارق ٹیڈی شامل ہیں ۔ ڈرامے کے پروڈیوسرارشدچوہدری ہیں ۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے پروڈیوسر ارشد چوہدری نے بتایا کہ منفرد موضوع پر پیش کئے جانا والا سٹیج ڈرامہ ’’ لونگ تے الائچی‘‘ کے لئے تمام پرفارمرز نے نئے ڈریسز اور ڈانس آئٹم تیار کئے ہیں۔میرے تمام ڈراموں کی خاص بات ان کا سکرپٹ ہوتا ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ میں اپنے تمام ڈراموں کے لئے نئے اور دیدہ زیب سیٹ تیار کرواتا ہوں۔

ارشد چوہدری نے مزید بتایا کہ میرے تمام ڈراموں کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...