29 اپریل کومینارپاکستان میں ہرحال میں جلسہ ہوگا،فرخ جاوید

29 اپریل کومینارپاکستان میں ہرحال میں جلسہ ہوگا،فرخ جاوید

لاہور( نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ حکومتی درباری جومرضی کرلیں 29 اپریل کومینارپاکستان میں ہرحال میں جلسہ ہوگا اوریہ جلسہ شریف مافیا کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا۔مینارپاکستان میں جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ جاوید مون نے کہا کہ شریف برادران اورمریم نوازچورمچائے شورکی زندہ مثال ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مینارپاکستان کے جلسے سے پہلے ہی تخت رائے ونڈ لرزرہا ہے ،شریف برادران اوران کی کرپشن کا دفاع کرنے والے درباریوں کی ٹانگیں کانپنا شروع ہوچکی ہیں کیونکہ انہیں پتا چل گیا کہ اب ان کی پنجاب سے بھی ہمیشہ کیلئے چھٹی ہونے والی کیونکہ اب کپتان لاہورآرہا ہے اوراب کرپشن لیگ کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں آنے والے الیکشن میں ان کا پورے پنجاب میں صفایا کردیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...