پاک ترک انٹرنیشنل سکولز اور کالجز‘اےئر لائن سوسائٹی‘ کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ
لاہور(جنرل رپورٹر) پاک ترک انٹرنیشنل سکولز اور کالجز‘اےئر لائن سوسائٹی‘لاہور کے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ رائے ونڈ روڈ‘ جیابگا‘لاہورکی طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ ، -1شاہراہِ نظرےۂ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے عظیم ٹیلنٹ ہائی سکول‘ بوائز ونگ مادرِ ملت روڈ‘ ٹاؤن شپ ‘ لاہور ‘ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ‘کالج روڈ‘ لاہور‘سیک سکول سسٹم‘ مصطفی آباد‘لاہور‘محمدیہ سکول آف سائنسز‘ ملک پارک برکت سٹریٹ‘ شاہدرہ‘ لاہور ‘ گورنمنٹ اصلاحی ماڈل مڈل سکول‘ یوسف پارک‘ شاہدرہ‘لاہور کا وزٹ کیا۔
ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 522تھی۔