کاہنہ میں صفائی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں،ڈاکٹر وسیم

کاہنہ میں صفائی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں،ڈاکٹر وسیم

کاہنہ ( نامہ نگار ) کاہنہ ڈائریکٹر ہیلتھ نشتر زون ، ڈاکٹرمحمدوسیم نے پریس کلب کاہنہ کے عہدیداران سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ انتظامیہ پوری ذمہ داری کے ساتھ فرائض سرانجام دے رہی ہے۔کاہنہ ،گجومتہ،بنگلہ بستی سمیت اکثرعلاقوں میں ڈینگی مچھرمارفوگ سپرے کردیاگیاہے جبکہ دیگرعلاقوں میں جاری ہے ۔

صفائی ، ستھرائی کے معاملات پربھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ مکھیوں اورمچھروں کی افزائش میں کمی لائی جا سکے ۔ ڈائریکٹر ہیلتھ نے کہاکہ میڈیاکامثبت کرداراور رہنمائی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4