پی ٹی وی ، میک اَپ آرٹسٹ کی فنی صلاحیت بڑھانے کیلئے تربیتی ورکشاپ

پی ٹی وی ، میک اَپ آرٹسٹ کی فنی صلاحیت بڑھانے کیلئے تربیتی ورکشاپ
پی ٹی وی ، میک اَپ آرٹسٹ کی فنی صلاحیت بڑھانے کیلئے تربیتی ورکشاپ

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن لاہور مرکز میں میک اَپ آرٹسٹ کی فنی صلاحیت بڑھانے کے لئے تربیتی ورکشاپ کا اہتما م کیا گیا ۔ لاہور سینٹر میں عبدالحمید قاضی نے جب سے جی ایم کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں ملازمین کی پروفیشنل کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے،کیمرہ مین اور پروڈیوسرز کی ورکشاپس کے بعد میک آرٹسٹس کے فن کو بڑھانے اور انہیں دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ایک تربیتی ورکشاپ کا اہتما م کی گیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کنٹرولر اکیڈمی خالد لکھن بھی موجود تھے۔ورکشاپ میں معروف میک آرٹسٹ طارق امین جو عرصہ دراز سے میک کے شعبہ سے وابستہ ہیں نے اپنے لیکچر میں میک اپ کی نئی تیکنیکس کے بارے میں بتایا کہ ہر انسان پر اس کی سکن ٹون کے مطابق بیس کلر اپلائی کیا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل اور نان ڈیجیٹل سکرین کو بھی مدنظر رکھنا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کم سے کم میک اپ ٹولز کے ساتھ معیاری میک اپ وقت کی اشد ضرورت ہے۔ ورکشاپ میں لاہور سینٹر کی چیف میک اپ آرٹسٹ غزالہ احسان سمیت تمام سینئر اور جونیئر میک اپ آرٹسٹس نے شرکت کی ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...