کریتی سینن کو’’ داداصاحب پھالکے ایوارڈ‘‘ دیا جائیگا

کریتی سینن کو’’ داداصاحب پھالکے ایوارڈ‘‘ دیا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(آن لائن) بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن کو’’ داداصاحب پھالکے ایوارڈ‘‘ سے نوازا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ کریتی سینن کوفلم ’’ بریلی کی برفی‘‘میں بہترین اداکاری پر بالی وڈ کا یہ اہم ایوارڈ پیش کیاجائے گا۔
واضح رہے کہ فلم ’’ بریلی کی برفی‘‘ کریتی سینن کی اب تک کی بہترین فلم مانی جاتی ہے اس فلم میں اداکارہ نے چھوٹے سے گاوں کی’’ بٹی‘‘ نامی ایک عام لڑکی کا کردار نبھایاتھا فلم نے بہترین بزنس کیا اور ان کے کردار کو کافی شہرت حاصل ہوئی تھی۔

مزید :

کلچر -