ڈرامہ سیریل ’’انوکھی ارینج میرج ‘‘کی ریکارڈنگ جاری

ڈرامہ سیریل ’’انوکھی ارینج میرج ‘‘کی ریکارڈنگ جاری

لاہور (فلم رپورٹر) نامور ڈرامہ ڈائریکٹر افتخار عفی کی نئی ڈرامہ سیریل ’’انوکھی ارینج میرج ‘‘کی ریکارڈنگ کا سلسلہ مسلسل سات روز سے جاری ہے ۔ 40اقساط پر مشتمل ڈرامہ سیریل کی کاسٹ میں اداکار عمران بخاری ،ثمینہ احمد ،ذوالقرنین حیدر ،سلیم معراج ، نمرہ شاہد ، سائرہ الٰہی ، سلمیٰ فرح ،جاوید شیخ ،علی آغا اور صباء فیصل سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ ڈرامے کی ریکارڈنگ کراچی ڈیفنس کے علاقے میں جاری ہے۔

اور یہ ڈرامہ سیریل رمضان المبارک کے دوران نجی ٹی وی چینل سے روزانہ آن ایئر ہوا کرے گی ۔ اس حوالے سے ڈرامے کے ڈائریکٹر افتخار عفی نے کہا کہ ڈرامے کی تمام کاسٹ ایک فیملی کی طرح میرے ساتھ کام کررہی ہے اور تمام فنکار منجھے ہوئے ہیں ۔

مزید : کلچر