’’ہندی میڈیم ‘‘نے چین میں کروڑوں کی ڈبل سنچری مکمل کرلی

’’ہندی میڈیم ‘‘نے چین میں کروڑوں کی ڈبل سنچری مکمل کرلی
’’ہندی میڈیم ‘‘نے چین میں کروڑوں کی ڈبل سنچری مکمل کرلی

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور عرفان خان کی فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ نے چین میں صرف 11 دن میں دوسو کروڑ کمالئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی کی خووبرو اداکارہ صبا قمر کی بالی ووڈ فلم ’ہندی میڈیم‘چینی زبان میں 4اپریل کونمائش کیلئے پیش کی گئی، جس نے چینی باکس آفس پر کمال کردیا اور ریلیز کے صرف 11 دنوں میں دوسو کروڑ کا بزنس کرلیا۔’ہندی میڈیم‘‘اب تک دنیا بھر سے 292 کروڑ55لاکھ کا بزنس کرچکی ہے اور اداکار عرفان خان کی اب تک کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ہے۔سکت چوہدری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ہندی میڈیم‘ 'گذشتہ سال 19مئی کو ریلیز کی گئی تھی، جس میں بہترین اداکاری کرنے پر صبا قمر کو فلم فیئر ایوار میں بیسٹ ایکٹریس کیلیے بھی نامزد کیا گیا تھا جبکہ فلم’ہندی میڈیم‘کوبہترین فلم اور صبا قمر کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والے بھارتی اداکار عرفان خان کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

مزید : کلچر