ججوں کی سکیورٹی بڑھانے کیلئے پنجاب حکومت کی درخواست مسترد

ججوں کی سکیورٹی بڑھانے کیلئے پنجاب حکومت کی درخواست مسترد

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سے ججز کی سیکیورٹی بڑھانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ججز کو معمول کی سیکیورٹی کے علاوہ مزید سیکیورٹی کی ضرورت نہیں ہے۔ عام شہریوں کی حفاظت کیلئے امن وامان میں بہتری لائی جائے۔ پیر کو سپریم کورٹ سے جاری اعلامئے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ججز کی سیکیورٹی بڑھانے کی پنجاب حکومت کی درخواست مسترد کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ججز کو اضافی سیکیورٹی کی ضرورت نہیں ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ عام شہریوں کی حفاظت کیلئے امن وامان میں بہتری لائی جائے۔

ججز سکیورٹی

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...