محکمہ داخلہ نے جے آئی ٹی کو اضافی ممبر شامل کرنے کی اجازت دیدی

محکمہ داخلہ نے جے آئی ٹی کو اضافی ممبر شامل کرنے کی اجازت دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)محکمہ داخلہ نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائشگاہ پر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کو اضافی ممبر شامل کرنے کی اجازت دیدی ۔ محکمہ داخلہ کے مطابق جے آئی ٹی تحقیقات کے تناظر میں اپنی مرضی کا ممبر شامل کر سکتی ہے ۔ واضح رہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن کی ماڈل ٹاؤن میں واقع رہائشگاہ پر فائرنگ کے دو واقعات کی تحقیقا ت کیلئے اتوار کی رات ایڈیشنل آئی جی پنجاب محمد طاہر کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی جس مین ڈی آئی جی انوسٹی گیشن سلطان چوہدری کے علاوہ ملٹری انٹیلی جنس،انٹر سروسز انٹیلی جنس اورانٹیلی جنس بیورو کے نمائندے شامل ہیں۔
اضافی ممبر

مزید :

صفحہ اول -