محکمہ صحت پنجاب کی ٹاسک فورس کو فعال بنانے کیلئے 20 ڈرگ انسپکٹرمنتخب

محکمہ صحت پنجاب کی ٹاسک فورس کو فعال بنانے کیلئے 20 ڈرگ انسپکٹرمنتخب

لاہور (جاوید اقبال)محکمہ صحت نے ٹاسک فورس کو فعال بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے صوبہ بھر سے ناموراور غیر جانبدار ڈرگ انسپکٹروں کا انتخاب کیا گیا ہے اس ضمن میں چیف ڈرگ کنٹرولر سمیت 20 افسران کی خدمات اور سروسزچیئر مین ٹاسک فورس برائے انسداد جعلی ادویات کے سپرد کر دی ہیں۔جس کا سیکرٹری صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ علی جان خان نے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جن افسروں کی سروسز چیئر مین ٹاسک فورس کے حوالے کی گئی ہیں یہ افسران جعلی ادویات بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں گے نوٹیفکیشن کے مطابق چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب ڈاکٹر منور حیات ،ڈائریکٹر فارمیسی پنجاب اظہر جمال سلیمی ،ڈرگ کنٹرولر لاہور ثناء اللہ ،ڈرگ کنٹرولر پی اینڈ ایس ایچ فاروق بشیر بٹ،محمد اسد ابرار ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر ملتان ،شوکت وہاب ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر لاہور ،عمران سرفراز ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر،نوید انورڈپٹی ڈرگ کنٹرولرراولپنڈی،راؤ ساجد ڈی ڈی سی ملتان،محمد طاہر خان ڈی ڈی سی رحیم یار خان،مسٹر ڈاکٹر بلال یاسین ڈرگ کنٹرولر شیخوپورہ ،ذیشان کاظمی ڈی ڈی سی سرگودھا ،رانا محمد شاہد ظفر،کمال سکندر ،سیدہ امامہ حسین ،رحیم احمد خان ڈرگ انسپکٹر زلاہور،عادل مقبول ڈرگ انسپکٹر گجرانوالا ،خالد مصطفی،ذیشان علی اور محمد محسن اصغر ڈرگ انسپکٹرز فیصل آباد کی سروسز ٹاسک فورس کے حوالے کی گئی ہیں۔

ڈرگ انسپکٹر

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...