شہباز شریف کے داماد علی عمران طلبی کے باوجود نیب پیش نہ ہوئے

شہباز شریف کے داماد علی عمران طلبی کے باوجود نیب پیش نہ ہوئے

لاہور ( کرائم رپورٹر228خبرنگار) وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے داماد علی عمران نیب کی جانب سے طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے ، ترجمان کے مطابق طلبے کے دوبارہ نوٹس یا کسی بھی اقدام کے حوالے سے فیصلہ میٹنگ کے بعد کیا جائے گا ۔ ترجمان نیب کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے علی عمران یوسف کو صاف پانی کمپنی کرپشن تحقیقات میں بیان کیلئے ذاتی طور پر پیر کے روز 2 بجے طلب کیا گیا تھا لیکن آفس ٹائم مکمل ہونے تک وہ نیب حکام کے سامنے پیش نہیں ہوئے ہیں ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ انکی دوبارہ طلبی یا کسی بھی اقدام کے حوالے سے فیصلہ میٹنگ کے بعد کیا جائیگا۔نیب نے امریکہ کیلئے نامزد پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کو جواب جمع نہ کروانے پر آج ( منگل ) کو دوبارہ طلب کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق علی جہانگیر صدیقی پر مجموعی طور پر 40 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کا الزام ہے۔ نیب لاہور کی جانب سے سوال نامے کا جواب جمع نہ کروانے پر انہیں آج بروز ( منگل ) صبح 10بجے دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

نیب

لاہور(کرائم رپورٹر228خبرنگار)قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی 21 اپریل کو طلبی کا نوٹس جاتی امرا میں وصول کرادیا۔نوازشریف پر بطور وزیراعظم جاتی امرا کی سڑک چوڑی کرانے کا الزام ہے اور نیب نے انہیں اختیارات کے ناجائز استعمال پر 21 اپریل کو طلب کیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب کے اہلکار نوازشریف کی طلبی کا نوٹس لے کر جاتی امرا پہنچے جہاں انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ذرائع کا کہناہے کہ اندر جانے کی اجازت نہ ملنے پر نیب اہلکاروں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی طلبی کا نوٹس جاتی امرا کے باہر چیک پوسٹ پر ہی وصول کرادیا۔

مزید : صفحہ اول