مینار پاکستان پر اعلٰی عدلیہ کے حق میں عوام کو نکالوں گا : عمران خان

مینار پاکستان پر اعلٰی عدلیہ کے حق میں عوام کو نکالوں گا : عمران خان

مردان (آئی این پی228 مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لٹیرے اکٹھے ہو کر اداروں پر حملے کر رہے ہیں،مینارپاکستان پر اعلیٰ عدلیہ کے حق میں عوام کو نکالوں گا، نواز شریف 30ہزار کروڑ روپے چوری کر کے باہر بھیجنے پر نکا لے گئے، میرا وعدہ ہے قوم کو کسی سے بھیک مانگنے نہیں دوں گا، سب سے زیادہ پروٹوکول لینے میں شہباز شریف پہلے نمبر پر وزیر اعلیٰ سندھ دوسرے نمبر پر ہیں ،، الیکشن میں ووٹ بیچنے والوں کو پارٹی سے نکال دیں گے، نواز شریف نے چار بار نااہل ہو کر ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے، قبائلی علاقوں کو پختونخوا میں فوری ضم کیا جائے گا، پوری قوم عدلیہ اور جے آئی ٹی کے ساتھ کھڑی ہے، اس عدلیہ کو سلام پیش کرتا ہوں جس نے طاقتور کا احتساب کیا، ہم حکومت میں آ کر سادگی اپنائیں گے اور سب کیلئے ایک قانون ہو گا۔ مردان میں عوامی جلسے سے خطاب کر تے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کشمیر کمیٹی کا چیئرمین دنیا کی سیر کررہا ہے اور کشمیری پریشان ہیں، آنے والا وقت ثابت کرے گا کہ ہم ٹھیک تھے اور ہمارا نظریہ ملک کے حق میں بہترین ہو گا،29تاریخ کو میں دیکھتا ہوں کہ مردان سے کتنے لوگ آئیں گے، ہمارا پاکستان کا سب سے بڑا تاریخ کا جلسہ ہو گا، مشکل تو ہو گا یہاں کے لوگوں کیلئے لیکن جب بھی ضرورت پڑی یہاں کے لوگ آگے آگے رہے، ہمارا 126دن کا دھرنا پاکستان کی جمہوریت کیلئے تھا، اس وقت لوگ جاگے میں اب آپ کا امتحان لوں گا کہ آپ کو کتنا شعور ہے، میں مینار پاکستان سارے پاکستان کے لوگوں کو ایک مقصد کیلئے بلا رہا ہوں، سارے ملک کے چور اکٹھے ہو کر ہمارے اداروں، سپریم کورٹ پر حملہ کر رہے ہیں، جے آئی ٹی کے لوگوں کو ہراساں کررہے ہیں، واجد ضیاء کے ساتھ ساری قوم ہے، جسٹس اعجاز الاحسن کے ساتھ بھی ساری قوم ہے، قوم انصاف اور عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے اور لٹیروں کا احتساب کرے گی انتخابات میں، عوام کا پیسہ چوری کر کے ملک سے باہر بھیجا جاتا ہے، یہ لوگ منصوبوں سے بھی بڑا کمیشن اکٹھا کرتے ہیں، جو پیسہ عوام پر لگنا چاہیے وہ حکمران چوری کر کے ملک سے باہر بھیج دیتے ہیں جس سے پیسے کی قدر کم ہوتی ہے اور ہمیں غیر ملکی قرضے لینے پڑتے ہیں، جس سے ملک پیچھے جاتا ہے، قرضوں کی قیمت مہنگائی سے پوری کی جاتی ہے، اس کی وجہ سے ہر چیز پر ٹیکس لگ جاتے ہیں اور عوام مہنگائی کے ذریعے غریب سے غریب تر ہو جاتے ہیں، امیروں کے بچے ارب پتی بن جاتے ہیں، یہ جب کہتے ہیں کہ جمہوریت بچا رہے ہیں تو سچ میں یہ لوگ اپنے مفادات بچا رہے ہوتے ہیں، نواز شریف کو 300ارب روپے چوری کرنے پر نکالا گیا ایسا دنیا کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، میں اپنی عدلیہ کو بتانے کیلئے لوگ اکٹھے کر رہا ہوں کہ لوگ احتساب ہونے پر خوش ہیں ،پہلی بار طاقتور کا احتساب ہو رہا ہے، ہماری عدلیہ نے ماضی میں کبھی اقتدار میں چوروں کا احتساب نہیں کیا، اس عدلیہ کو ہم سلام پیش کرتے ہیں، مجھے نیا پاکستان نظر آرہا ہے، جہاں قانون سب کیلئے برابر ہو گا اور طاقتور اور کمزور کیلئے ایک قانون ہو گا، نئے پاکستان کے حکمران سادگی اختیار کریں گے، پاکستان میں سب سے زیادہ پروٹوکول شہباز شریف کا ہے اور وہ خود کو خادم اعلیٰ کہتا ہے، پرویز خٹک سب سے کم پروٹوکول لیتا ہے، ہم عوام کے پیسے پر عیاشیاں نہیں کرتے، میں نے کے پی حکومت کا ایک روپیہ اپنے اوپر خرچ نہیں کیا اور نہ ایک آدمی سرکاری بھرتی کیاہے، ساری دنیا میں ہم سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں، میں اس قوم سے ٹیکس اکٹھا کروں گا بیرون ملک والوں سے کبھی بھیک نہیں مانگیں گے، میں عوام کو کسی کے سامنے جھکنے نہیں دوں گا، ایوب خان کو امریکہ کا صدر ایئرپورٹ پر لینے آیا اور شاہد خاقان کے کپڑے اتار دیئے گئے، یہ ہماری قوم کی بے عزتی ہے، جب بھیک مانگیں گے تو ایسے ہی ہو گا، میں اپنی قوم سے سب سے زیادہ پیسے اکٹھے کرتا ہوں، میرے سب خیراتی ادارے یہ قوم اپنے پیسوں سے چلاتی ہے، پاکستانی ساری دنیا میں سب سے زیادہ خیرات دیتے ہیں، رائیونڈ کے بادشاہ عوام کے پیسے لوٹ کر باہر بھیج رہے ہیں، ہم اپنی قوم کو پاؤں پر کھڑا کریں گے اور اپنے ادارے مضبوط کریں گے، الیکشن میں ووٹ بیچنے والوں کو پارٹی سے نکالیں گے، ایک تنظیم پاک فوج کے خلاف بات کررہی ہے، میں نے کہا کہ ہمیں امریکہ کی جنگ میں شرکت نہیں کرنی چاہیے تھی، فوج کا اس میں قصور نہیں ، اس کا ایک حل ہے کہ قبائلی علاقوں کو پختونخوا میں ضم کیا جائے تا کہ قبائلی علاقوں میں بھی ترقیاتی کام شروع ہو سکیں، فضل الرحمان اور اچکزئی نے انضمام کو روکاساری مسلمان دنیا میں آگ لگی ہے، پاک فوج سے جس نے پاکستان کو اس آگ سے بچایا ہے ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان نے کہا ہے کہ امر یکہپاکستان کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتا ہے اور ٹرمپ پاکستان سے متعلق بھارت کی زبان بول رہے ہیں۔روسی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ امریکہ کی چھوٹی سی امدادپاکستان کو بہت مہنگی پڑی اور امریکی جنگ میں شرکت پر پاکستان کو 70 ہزار جانوں کا نقصان اٹھانا پڑا، امریکی امداد ہمارے نقصانات کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی جنگ میں شرکت پر غیر ملکی کرکٹ ٹیموں نے پاکستان آنا چھوڑا، امریکہ پاکستان کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتا ہے، ٹرمپ پاکستان سے متعلق بھارت کی زبان بول رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ افغانستان کی تاریخ نہیں سمجھ پارہے، افغانستان کا مسئلہ فوجی طاقت سے حل کرنیکا فارمولا ہمیشہ ناکام رہا۔کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتاہے کیوں کہ افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی آئے گا، پاکستان بھارت کو تنازعات کیحل کے لیے مل کر بیٹھنا چاہیے۔رتی وزیراعظم مودی کی پاکستان سیمتعلق پالیسی انتہائی جارحانہ ہے۔، امریکہ کی جنگ میں شرکت سے ہمارا بڑا نقصان ہوا، امریکہ جو امداد دیتا ہے وہ ہمارے نقصان کے سامنے کچھ بھی نہیں پاکستان کو معاشی بحران کا سامنا ہے، افغانستان میں امن پاکستان کے حق میں ہے، امریکہ جنگ کے ذریعے افغانستان کے مسئلے کا حل چاہتا ہے۔

عمران خان

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...