سعد رفیق نے نیب پرفارما نامکمل حالت میں جمع کرادیا
لاہور (خبر نگار) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے نیب لاہور کی جانب سے فراہم کئے گئے پرفارما کو نامکمل حالت میں نیب لاہور کے پاس جمع کرا دیا ہے ۔نیب لاہور نے خواجہ سعد رفیق کو مختلف سوالات پر مبنی دئیے گئے پروفارما کو پر کرکے ایک ہفتے میں جمع کرانے کی ہدایات جاری کی تھیں ۔یہ بھی بتایاگیا ہے کہ سعد رفیق نے اپنی جائیدادوں سے متعلق منی ٹریل بھی تاحال جمع نہیں کرائی، وفاقی وزیر نے منی ٹریل جمع کرانے کیلئے نیب لاہور سے مزید مہلت طلب کرلی ہے۔
سعد رفیق