وفاقی بجٹ 27اپریل کوپیش کیا جائیگا
لاہور (آن لائن) وفاقی حکومت ستائیس اپریل کو وفاقی بجٹ کا اعلان کریگی بتایاگیا ہے کہ وفاقی حکومت نے بجٹ تجاویز کا جائزہ لینے کیلئے گزشتہ روز اسلام آباد میں اجلاس طلب کر رکھا تھا جس کی صدارت وفاقی وزیر احسن اقبال نے کی تھی جبکہ اجلاس میں شرکت کیلئے ملک کے پانچویں صوبوں کے وزراء اعلیٰ سمیت سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری پی اینڈ ڈی اسلام آباد گئے ہوئے تھے اینول پلان کوآرڈنیشن کمیٹی کے سربراہ ااحسن اقبال کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں مالی سال 2018-19ء کے سالانہ منصوبہ جات کا جائزہ لیا گیا جبکہ دوسری طرف پنجاب حکومت صوبائی بجٹ پیش کرنے کیلئے تاحال کوئی تاریخ نہیں دے سکی تاہم محکمہ خزانہ پنجاب کے ذرئع کا کہنا
ہے کہ اس مرتبہ پنجاب کے بجٹ میں کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائیگا۔
وفاقی بجٹ