وفاق اور صوبوں کے باہمی تعاون نے ثابت کر دیا ہماری قومی ترجیحات جدا نہیں : احسن اقبال

وفاق اور صوبوں کے باہمی تعاون نے ثابت کر دیا ہماری قومی ترجیحات جدا نہیں : ...

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبائی حکومت کے تعاون نے ثابت کیا باہمی تعاون سے ہم بہت سی کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں،ترقیاتی منصوبوں پر اتفاق سے کام کر کے دشمن کو پیغام دیا ہمارے سیاسی سطح پر اختلاف ہو سکتے ہیں لیکن ہماری قومی ترجیحات جدا نہیں،حکومت پچھلے چار سالوں میں 10 ہزارمیگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کرنے میں کامیاب ہوئی، ملک میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہونیوالے تمام آپریشنز حکومت نے اپنے وسائل سے کئے ہیں، کسی کے ڈالر یا پاؤنڈ سے نہیں ،ملک میں قیام امن کیلئے ہم نے اپنے جوانوں کے خون کی قربانی دی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے یہ بات پیر کو سالانہ ترقیاتی پروگراموں کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ پچھلے چار سالوں میں ہم نے چار ترجیحات توانائی، تعلیم، معیشت، اور امن کا قیام پر کام کیا ہے اور چاروں ترجیحات پر نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی پہلی ترجیح توانائی کے مسئلہ پر قابو پانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پچھلے چار سالوں میں 10,000 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے، ان چار سالوں میں جہاں بجلی کی پیداوار میں کامیابی ہوئی وہاں ملک میں اضافی بجلی کی مانگ میں بھی اضافہ ہوا جو نہایت خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماڈرن اکانومی میں بجلی کا زیادہ استعمال بہت اہمیت کا حامل ہے، ہمارے بجلی کے پیداواری منصوبوں میں ہائیڈل، کول، سولر پاور اور گیس کے منصوبے بھی شامل ہیں۔

احسن اقبال

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...