تحریک انصاف کا عبد الرزاق داؤ د ، تصدیق جیلانی ، عشرت حسین کے ناموں پر اتفاق

تحریک انصاف کا عبد الرزاق داؤ د ، تصدیق جیلانی ، عشرت حسین کے ناموں پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف نے نگران وزیراعظم کیلئے 3نام فائنل کرلئے، عبدالرزاق داؤد،تصدق حسین جیلانی اور عشرت حسین کے ناموں پر اتفاق کیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی خورشید شاہ سے ملاقات کر کے نام تجویز کریں گے۔ پیر کو تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے آئندہ نگران وزیراعظم کیلئے تین نام فائنل کرلئے، نگران وزیراعظم کیلئے عبدالرزاق داؤد،تصدق حسین جیلانی اور عشرت حسین کے نام تجویز کئے ہیں، شاہ محمود قریشی خورشید شاہ سے ملاقات میں تینوں نام پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ عبدالرزاق داؤدپرویز مشرف کی کابینہ میں وزیر تجارت کے عہدے پر رہے، تصدق حسین جیلانی2013سے2014تک چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے پر رہے جبکہ ڈاکٹر عشرت حسین 1999سے 2006تک گورنر سٹیٹ بینک رہے، اپوزیشن کی جانب سے نگران وزیراعظم کیلئے نام فائنل کئے جانے کے بعد اپوزیشن کی جانب سے نگران وزیراعظم کیلئے نام فائنل کئے جانے کے بعد خورشید شاہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ مل کر نگران وزیراعظم کا فیصلہ کریں گے۔

مزید :

صفحہ اول -