آئین پر فائر نہیں کر سکتے، کیپٹن(ر) صفدر

آئین پر فائر نہیں کر سکتے، کیپٹن(ر) صفدر

اسلام آباد(آئی این پی ) سابق وزیر اعظم کے داماد کیپٹن(ر)صفدر نے کہا ہے کہ جسٹس اعجاز الحسن کے گھر پر فائرنگ کی مزمت کرتے ہیں ، تمام عدالتیں اور جج پاکستان کی امانت ہیں،آئین پر فائر نہیں کر سکتے۔ پیر کو احتساب عدالت باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ا نہوں نے کہا کہ جسٹس اعجاز الحسن کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ قابل مزمت ہے۔تمام عدالتیں اور جج پاکستان کی امانت ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سیاست دان آئین بناتے اور عدالتیں ان کی تشریح کرتی ہیں ۔ انہوں نے کہا ہم آئین پر فائر نہیں کر سکتے،آئین بنانے اور ان کی تشریح کرنے والوں کے ساتھ ہیں ۔ جو آئین کو پھاڑتے اور پھینکتے ہیں ان لوگوں کے خلاف ہیں ۔

کیپٹن(ر) صفدر

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...