وزیراعظم بڑے بھائی ہیں وہ جو کہتے ہیں کہیں،چیئرمین سینیٹ

وزیراعظم بڑے بھائی ہیں وہ جو کہتے ہیں کہیں،چیئرمین سینیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم بڑے بھائی ہیں وہ جو کہتے ہیں کہیں۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے لاہور میں مزار اقبال پر حاضری دی جہاں انہیں رینجرز کے جوانوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔چیئرمین سینیٹ نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی جب کہ مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ لاہور پاکستان کا دل ہے اور میرا دل پاکستان کے ساتھ ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بڑے بھائی ہیں جو کہتے ہیں کہیں، میں نے تو ابھی کوئی ایسا فیصلہ کیا ہی نہیں جو اچھا نہ لگے۔
چیئرمین سینیٹ

مزید :

صفحہ اول -