لیگی رہنما ریاض لالی ، فیصل فاروق، پی پی کے نواب شیر وسیر پی ٹی آئی میں شامل

لیگی رہنما ریاض لالی ، فیصل فاروق، پی پی کے نواب شیر وسیر پی ٹی آئی میں شامل

چنیوٹ228جڑانوالہ(نمائندہ پاکستان228 سٹی رپورٹر)مسلم لیگی رہنما مہر ریاض احمد لالی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ ضلع چنیوٹ کے معروف مسلم لیگی رہنما مہر ریاض احمد لالی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی جہاں انہوں نے باقاعدہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مہر ریاض احمد لالی حلقہ این اے 100 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑیں گے۔ این این آئی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرلی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ نے یہاں عمران خان سے ملاقات کی اس موقع پر لیگی ایم پی اے نے مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین بھی موجود تھے۔جڑانوالہ سے سٹی رپورٹر کے مطابق جڑانوالہ سے سابق رکن قومی اسمبلی پیپلز پارٹی ملک نواب شیر وسیر ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ۔ملک نواب شیر وسیر نے ساتھیوں سمیت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی،یوسی چیئرمینز ، وائس چیئرمینز، کونسلرزاور تحصیل وسٹی عہدیداران پیپلز پارٹی پیر محمد وسیر ، محمد ایوب کھرل، رانا الطاف حسین ، ملک شفیق اعوان، ملک معروف خان ، میاں شفیق ، خان مشتاق خان، ملک مقصود احمد وسیر، شریف خان نیازی، عبدالرحمن وسیر ، بشیر احمد لڑکا، طالب حسین گجر ، ملک ذیشان شانی ، توقیر شاہ، ملک حیات وسیر ، حسنین اوگاہی ، اسد ڈب ، اسد عباس بلوچ سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ عمران خان نے نئے شامل ہونے والے کھلاڑیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ 29اپریل کو لاہور جلسہ میں نئے پاکستان کی بنیادیں اٹھانے کا دن ہے قوم اپنی عدلیہ اور اداروں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے تیار ہیں۔ قوم کی آئندہ نسلوں پر غلامی ، غربت اور جہالت مسلط کی گئی ۔ نظریاتی سیاست کا دور لوٹ رہا ہے ایک خاندان نے اپنے اثاثے بنانے کے لیے پنجاب اور ملک کے وسائل بے دردی سے لوٹے ۔ ملک نواب شیر وسیر نے کہا کہ عمران خان کرپشن سے نجات کے لیے پنجاب کے عوام کی امیدوں کا محور ہیں پی ٹی آئی کے ویژن کو آگے بڑھائیں گے اور حلقہ این اے 102سے کامیاب ہو کر ثابت کریں گے کہ عوام عمران خان کے ساتھ کھڑ ے ہیں۔ملاقات کے دوران میاں غلام حیدر باری سابق ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی ، خان عبدالوحید خان ،سخاوت علی دانش ویگران بھی موجود تھے ۔ ملک نواب شیر وسیر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالہ سے سینیٹر چودھری سرور ، جہانگیر ترین اور فواد چودھری نے اہم کردار ادا کیاہے۔

پی ٹی آئی شمولیت

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...