جے آئی ٹی نے 12پہلوؤں سے فائرنگ واقعے کی تحقیقات شروع کردی
لاہور (کر ائم رپو رٹر) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر کے باہر رونما ہونے والے فائرنگ کے دو واقعات کی تفتیش کرنے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے وقوعہ کے بارہ پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تحقیقات کیلئے بنائی جانے والی جے آئی ٹی نے علاقہ میں اسلحہ رکھنے والوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں گولی کتنے فاصلے سے چلائی گئی اس سلسلے میں فزانزک ٹیم طلب کرلی ہے جے آئی ٹی نے علاقے میں ہوائی فائرنگ کے پرانے کیسوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں علاقے میں نصب تمام سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جائے وقوعہ سے تین سے چار کلو کے فاصلے پر واقع شادی ہالز کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں ہیں علاقے میں تعینات سیکورٹی گارڈز کے زیر استعمال اسلحہ کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔
تحقیقات