معاشی ترقی کی رفتار سے مطمئن نہیں،زیادہ ہونی چاہئے ، مفتاح اسماعیل

معاشی ترقی کی رفتار سے مطمئن نہیں،زیادہ ہونی چاہئے ، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (این این آئی) مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی ترقی کی رفتار سے مطمئن نہیں لہٰذا اسے اور زیادہ ہونا چاہئے ،پاکستان کوسالانہ 10 فیصد اقتصادی ترقی کی رفتارسے آگے بڑھنا ہوگا۔پیر کو سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں معاشی پالیسیاں درست سمت میں ہیں، معاشی ترقی کی شرح 5 سال میں ساڑھے 4 فیصد سالانہ رہی تاہم معاشی ترقی کی رفتار سے مطمئن نہیں،اسے اور زیادہ ہونا ہے، پاکستان کوسالانہ 10 فیصد اقتصادی ترقی کی رفتارسے آگے بڑھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ رواں سال روپے کی قدر میں 10 فیصد تک کمی ہوئی، روپے کی بے قدری کے باوجود مہنگائی میں اضافہ نہیں ہوا، روپے کی قدر میں کمی آزادانہ پالیسی کی وجہ سے ہوئی، مارچ میں برآمدات 24 فیصد بڑھیں، آئندہ دو ماہ میں برآمدات 20 فیصد مزید بڑھیں گی۔مشیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں صنعت، زراعت اور خدمات سمیت تمام شعبوں میں ترقی ہوئی، آج ملک میں 10 ہزار میگا واٹ بجلی اضافی بنائی جارہی ہے ٗبجلی اور گیس موجود ہے، صنعتی ضرویات پوری کرسکتے ہیں۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں معیشت کی بہتری کے اقدامات کئے گئے ، رواں سال پاکستان کی جی ڈی پی 5.8 فیصد رہے گی، مہنگائی کی شرح کو4 فیصد سے نیچے رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے زمین نہیں خرید سکیں گے، نادرا کے ساتھ مل کر ٹیکس گزاروں کی تعداد بڑھائیں گے، ٹیکس چور غیر ملکی دور ے کرتے پھرتے ہیں اور ٹیکس نہیں دیتے۔

مفتاح اسماعیل

مزید : صفحہ اول