میاں چنوں میں طالب علم کی ہلاکت کے بعدسکولوں میں کبڈی مقابلوں پر پابندی

میاں چنوں میں طالب علم کی ہلاکت کے بعدسکولوں میں کبڈی مقابلوں پر پابندی

لاہور(حافظ عمران انور)میاں چنوں میں کبڈی مقابلے کے دوران طالب علم کی ہلاکت کے بعد محکمہ تعلیم نے سکولوں میں کبڈی مقابلوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن نے تمام اضلاع کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔مراسلے میں تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ایجوکیشن کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اضلاع کے تمام سکولوں میں دوران اوقات ہاف ٹائم پر بھی بچوں کے کبڈی کھیلنے پر پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرائیں اور اس حوالے سے سکول سربراہان کو آگاہ کریں۔

کبڈی

مزید : صفحہ اول