سابق امریکی صدر بش کی اہلیہ کی حالت نازک

سابق امریکی صدر بش کی اہلیہ کی حالت نازک

واشنگٹن(آئی این پی)سابق امریکی صدر بش کی اہلیہ کی حالت نازک ہوگئی جس کے بعد انکا علاج نہ کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کی اہلیہ 92سالہ باربرا بش کی حالت نازک ہے اور اب ان کا علاج نہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سابق صدر کے ہوسٹن میں واقع دفتر کے مطابق باربرا بش کے علاج کے بجائے ان کی تیمارداری پر توجہ دی جارہی ہے۔ اس حوالے سے باربرا بش کی بیماری اور انکی صحت کے حوالے سے مزید کوئی اطلاع نہیں دی گئی تاہم کہا گیا ہے کہ ان کو حال ہی میں کئی مرتبہ علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرانا پڑ ا۔

بش

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...