کلبھوشن جادیو کیس، بھارت عالمی عدالت انصاف میں اپنا جواب آج جمع کرائے گا

کلبھوشن جادیو کیس، بھارت عالمی عدالت انصاف میں اپنا جواب آج جمع کرائے گا

اسلام آباد (آئی این پی)عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن جادیو کیس پر بھارت اپنا جواب منگل کو(آج) جمع کرائے گا ، سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان میں جاسوسی اور بم دھماکوں میں ملوث بھارتی جاسوس کمانڈر ر کلبھوشن جادیو کیس میں بھارت عالمی عدالت انصاف میں اپنا جواب آج جمع کرائے گا، ذرائع کے مطابق عالمی عدالت انصاف کی ہدایات کے مطابق پاکستان کل بھی بھوشن جادیو کیس میں اپنا جواب الجواب17 اپریل کو(آج) ہی جمع کرائے گا۔گذشتہ برس پاکستان نے بھارت سے کمانڈرکلبھوشن جادیوکے ہینڈلرز اورسہولت کاروں تک رسائی مانگی تھی،پاکستان نے بھارت سے کمانڈر کلبھوشن جادیو کے ساتھیوں تک رسائی فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیاتھا تا کہ بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیوکے معاونت کاروں سے دہشت گردی کے حوالے سے تفتیش کی جا سکے، کلبھوشن جادیو کے اعترافی بیان کی روشنی میں پاکستان نے مطلوب افراد کی ایک فہرست بھی گزشتہ برس بھارت کو فراہم کی تھی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارت کے حوالے کی جانے والی مطلوب افرادکی فہرست میں بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی راکے کئی افسران کے نام بھی شامل ہیں، واضح رہے کہ بھارت اپنے گرفتار شدہ جاسوس و تخریب کار کلبھوشن جادیو کیس تحقیقات کے حوالے سے پاکستان سے تعاون کرنے سے گریزاں ہے

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...