ٹرمپ کو شام سے فوج واپس نہ بلانے پر راضی کر لیا ہے، فرانسیسی صدر

ٹرمپ کو شام سے فوج واپس نہ بلانے پر راضی کر لیا ہے، فرانسیسی صدر

پیرس(این این آئی)فرانس کے صدر ایمینوئل میخواں نے کہا ہے کہ انھوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو راضی کر لیا ہے کہ وہ شام سے اپنی فوج کو وطن واپس نہ بلائیں اور انھیں شام میں طویل مدت کے لیے تعینات کریں۔غیرملکی ٹی وی کوانٹرویو میں فرانس کے صدر نے مزید کہا کہ انھوں نے صدر ٹرمپ کو کہا ہے کہ شام پر حملوں کی تعداد محدود رکھیں۔صدر میخواں نے کہا کہ وہ بشمول روس تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کرنے کے خواہشمند ہیں تاکہ شام کے مسئلے کا سیاسی حل ڈھونڈا جا سکے اور اس سلسلے میں وہ اگلے ماہ روس کے دورے پر جائیں گے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...