پی ایس او سے مذاکرات کامیاب ، قومی ایئرلائن کو تیل کی فراہمی شروع

پی ایس او سے مذاکرات کامیاب ، قومی ایئرلائن کو تیل کی فراہمی شروع

کراچی (آئی این پی) پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کی جانب سے پی آئی اے کو بند کی گئی تیل کی سپلائی شروع کردی گئی ، یہ فیصلہ پی آئی اے اور پی ایس او حکام کے درمیان ہونے والے کامیاب مذاکرات میں کیاگیا۔ پیر کو ترجمان پی آئی اے نے بتایاکہ قومی ایئرلائن اور پی ایس او کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد پی آئی اے کے طیاروں کو تیل کی سپلائی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے پی ایس او نے (پی آئی اے) کے ذمہ 15ارب 20کروڑ روپے کے واجبات کے واجب الادا ہونے کا الزام کا عاید کرتے ہوئے اسے تیل کی فراہمی بند کردی تھی اور یہ بھی کہاتھا کہ (پی آئی اے) کی ادائیگیوں میں تاخیر کی وجہ سے فیول نہیں دیا جاسکتا۔ تیل کے عدم فراہمی کے باعث اسلام آباد جانیوالی پرواز روانہ نہ ہوسکی پرواز پی کے 366کو شام 5بجے کراچی سے اسلام آباد روانہ ہونا تھا۔ اس پر ترجمان (پی آئی اے) نے پروازوں کے متاثر ہونے پر مسافروں سے معذرت کی تھی۔ذرائع کا کہناتھا کہ اگر تیل کی فراہمی شروع نہ ہوتی تو مزید پروازوں کی روانگی کا بھی خدشہ تھا۔

پی ایس او

مزید : علاقائی