آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ لوٹا لیگ سے ہو گا، عابد شیر

آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ لوٹا لیگ سے ہو گا، عابد شیر

لاہور ( آئی این پی ) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ لوٹا لیگ سے ہو گا ، مسلم لیگ (ن) 2018 میں عوامی خدمت کے بل بوتے پر کامیابی حاصل کرے گی ۔ سوموار کو ٹی وی انٹرویو میں عابد شیر علی نے کہا کہ پارٹیاں تبدیل کرنے والے ووٹرز کے سامنے اپنا اعتماد کھو چکے ہیں ۔ عابد شیر علی نے کہا کہ پارٹیاں تبدیل کرنے والے کسی کے وفادار نہیں ۔ ناسمجھ قوتیں لوٹوں کے سہارے ملکی ترقی کے خلاف سازش کر رہی ہیں ۔ وزیر مملکت نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے سی پیک کی بدولت ترقی کے نئے دور کا آغاز کیا ۔ 2018 کے انتخابات میں سازشیں عناصر ناکام ہو جائیں گے ۔ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی انہوں نے کہا کہ ملک میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و ترقی سے روزگار بڑھے گا ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...