آصفہ کے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے: بھارتی سپریم کورٹ کی مقبوضہ کشمیر حکومت کو ہدایت

آصفہ کے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے: بھارتی سپریم کورٹ کی مقبوضہ کشمیر ...

دہلی (صباح نیوز)بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ کٹھوعہ کی آٹھ سالہ بچی کے اہل خانہ اور ان کی وکیل کوتحفظ فراہم کرے۔ وہ یہ بھی بتائے کہ کیا اس معاملے کو سماعت کے لئے چنڈی گڑھ کی عدالت میں منتقل کیا جا سکتا ہے ۔بچی کے والد نے عدالت سے درخوا ست کی تھی کہ چونکہ اس معاملے میں شدید رد عمل کا اندیشہ ہے اور ان کے اہل خانہ کو خطرات لاحق ہیں اس لیے اس معاملے کو چنڈی گڑھ کی عدالت میں منتقل کر دیا جائے۔آٹھ سالہ آصفہ کو جنوری میں اغوا کیا گیا تھا اور ایک ہفتے۔ تک بداخلاقی کرنے کے بعد اسے قتل کر دیا گیا تھا۔

تحفظ فراہم

مزید : علاقائی