2016ء تک جمع درخواستوں پر گیس کنکشن کی فراہم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

2016ء تک جمع درخواستوں پر گیس کنکشن کی فراہم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور(خبرنگار) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس کنکشنوں کی فراہمی کا ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے ریجنلزکو ٹاسک دے دیا ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ گیس کمپنی نے جون2016ء تک جمع ہونے والی درخواستوں پر گیس کنکشن فراہم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اس حوالے سے ایم ڈی سوئی گیس کمپنی امجد لطیف کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے آخر تک صارفین کو گیس کے نئے کنکشن کے حوالے سے مقرر کیا گیا ہدف مکمل کر لیا جائے گا جس میں گزشتہ سال کی نسبت صارفین کو دو لاکھ اضافی گیس کنکشن فراہم کئے جا رہے ہیں۔ اس میں سب سے زیادہ لاہور ریجن صارفین کو گیس کے نئے کنکشن فراہم کر رہا ہے جس کے لئے ٹیموں کو ٹاسک دے دیا گیا ہے اور30 جون2018 تک اوگرا کی جانب سے دیا جانے والا ٹارگٹ مکمل کر لیا جائے گا۔

گیس کنکشن

مزید : علاقائی